اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مجھے ڈان لیکس کی وجہ سے نکال دیا تھا لیکن پھر بھی ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں اور نواز شریف کے ساتھ مشکل وقت میں قدم سے قدم ملا کر چلنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جبکہ چوہدری نثار کے پارٹی میں ہونے یا نہ نہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا نہ ہی ان کے کسی بیان پر تبصروں گا ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ چیونٹوں کے پر نکل آئے ہیں اورکچھ لوگ مجھے سیاست سے آئوٹ کرنے آئے ہیں، میاں نوازشریف اور شہباز شریف بھی اگر میرے ساتھ حساب کتاب کر لیں، تو میرا قرض ان پر ہو گا ان کا مجھ پر نہیں۔ نواز شریف کو اب بھی اگر میری وفاداری کا احساس نہیں ہے تو پھر کبھی نہ ہو گا۔مشکل وقت ہماری غلطیوں کی وجہ سے آیا۔پارٹی بچ گئی تو نواز شریف بھی بچ جائیں گے۔میں پارٹی میں موجود ہوں اور اذپنے موقف پر قائم ہوں۔