• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کا نالہ لئی ریالٹو پل کے کنارے پر ملبہ ڈال کر بھرائی کا نوٹس

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نے نالہ لئی ریالٹو پل کے کنارے پر ملبہ ڈال کر بھرائی کا نوٹس لے لیا ہے لیکن جمعرات کو بھی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو دی گئی رپورٹ میں ان کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی گئی ۔تاہم اتنی تصدیق ہوگئی ہے کہ بھرائی والا کنارا میونسپل حدود میں ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے نالہ لئی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کو ہدایات جاری کی تھیں اور کہا تھا کہ فوری طور پر نالہ لئی ریالٹو پل کے ساتھ کنارے پر ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔جس کے بعد میونسپل کارپوریشن کے حکام نے موقع کا دورہ کرکے رپورٹ دی کہ کوئی ٹریکٹر ٹرالی ملبہ نہیں ڈال رہی ، جو ملبہ موقع پر پڑا تھا اس سے صرف نظر کیا گیا۔ریالٹو پل کے ساتھ ساتھ نالہ لئی کے کنارے پر کئی سو میٹر کے علاقے میں ملبہ پھینک کر بھرائی کی گئی ہےاور یہ سلسلہ رکنے کی بجائے بڑھتا جارہا ہے۔ریالٹو پل کے ساتھ ساتھ نالہ لئی کے کناروں پر بھرائی کے باعث لئی میں قدرتی طور پر بنا ٹرن ختم ہورہا ہے۔جس کے نتیجے میں پانی بہائوکا سارا دبائو نالہ لئی پل اور میٹرو پلرز پر پڑے گا۔جبکہ بھرائی سے قبل سارا دبائو قدرتی طور پر موجود کٹ پر پڑتا تھا۔ذرائع کے مطابق اگر فوری نوٹس لے کر قدرتی کٹ کو بحال نہ کرایا گیا تو مون سون میں غیر معمولی طغیانی کے دوران پانی کا دبائو کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا ہے۔
تازہ ترین