• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان یونیورسٹی میں قتل کیے گئے مشال خان کی پہلی برسی

مردان یونیورسٹی میں قتل کیے گئے مشال خان کی پہلی برسی

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیے گئے طالب علم مشال خان کی پہلی برسی آج ان کے آبائی علاقے صوابی میں منائی گئی ۔

صوابی کے علاقے زیدہ میں مشال خان کی پہلی برسی کے موقع پر مشال فورم کے زیراہتمام قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا، مشال خان کی قبر پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

مشال کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اے ٹی سی کے فیصلے سے انہیں آدھا انصاف ملا ہے۔

مشال کے والد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان کے پاس آکر جو وعدے کئے تھے ان پر صوبائی حکومت نے عمل نہیں کیا۔

یاد رہے کہ 13 اپریل 2017 کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر جرنل ازم کے 25 سالہ طالبعلم مشال خان کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین