• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جلد کو چمکائیں، اپنے پسندیدہ پھلوں سے

خواتین خوبصورت نظر آنے کےلئے مہنگے مہنگے لباس او رزیبائشی اشیاء کا استعمال کرتی ہیں۔لیکن کیا آپ جانتےہیں کہ انسان کا قدرتی لباس اس کی ’’جلد ،،کو کہا جاتا ہے؟ یہ انسان کی جلد ہی ہے جو اگر صاف شفاف ہوتو وہ دور سے ہی پہچان لیا جاتا ہےاور اسی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے خواتین مہنگے مہنگے پارلرز کا رخ کرتی ہیں،گھنٹوں بیٹھ کر منفر ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں۔ 

ماہرین غذائیت کے مطابق اگر انسان روزمرہ معمولات میںتھوڑی سی توجہ دے تونہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی بہترین جلد کی مالک بن سکتے ہیں۔ مختلف غذاؤں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اسی طرح مختلف غذائیں جلد کو مسحور کن تازگی عطاکرتی ہیں۔

مردوں کے برعکس خواتین کی زیادہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد ہمیشہ دلکش، روشن اور داغ دھبوں سے پاک رہے اس کےلیےغذائی ماہرین نے بہت تحقیق کے بعد ایسی غذائیں اور پھل تجویز کئے ہیں جوان کی جلد کو دلکش بنانے کے ساتھ اس میں چمک بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

چقندر

جلد کی خوبصورتی اور دلکشی کا معاملہ ہو اور چقندر کی بات نہ کی جائے کچھ ادھورا سا لگتا ہےچقندر میں موجود مختلف اقسام کے وٹامنز اسے افادیت سے بھرپور غذا بناتے ہیں۔اس میں موجود پوٹاشیم،آئرن، فاسفورس، فائبر اور کئی اقسام کے وٹامنزمثلا وٹامن اے، بی اور سی سے جلد گوری اور صاف ہو جاتی ہے۔ اور جلد کے مسام قدرتی طور پر گردوغبار سے صاف ہوجاتے ہیں ۔ غذائی ماہرین کے مطابق چقندر خون کی مقدار بڑھانے کے ساتھ ساتھ خون کو بھی صاف کرتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر کو جلد کی ساخت بہتر بنانے کے ساتھ رنگ گورا کرنے کے لئے بھی بہترین قرار دیاجاتا ہے۔ٹماٹر میں موجو د وٹامن سی کی کثیر مقدار چہرے کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ رنگ میں بھی نکھار پیدا کرتی ہے اگر ٹماٹر کو مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس عمل کے ذریعے جلد کےمردہ خلیات ،کیل مہاسے اور دانوں سے نجات مل جاتی ہے۔

گاجر

گاجر کے فوائد سے کسی کو انکار ممکن نہیں۔یہ ایک صحت بخش غذا ہے اس کے جوس کو ماہرین ’’کرشماتی جوس کہتے ہیں،،۔گاجر کھانے سے انسان کی جلد صحت مند اور تروتازہ ہوجاتی ہے اس میں موجود میلانن ہاتھوں اور پیروں کی جلد کو سرخی فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کیل مہاسوں،جھائیوں اور داغ دھبوں سے نجات میں مدد دیتے ہیں۔

نارنگی

نارنگی قدرت کا ایک ایسا پھل ہے جسے لوگوں کی اکثریت پسند کرتی ہے ۔یہ پھل اپنے مخصوص ذائقہ کی وجہ سے دوسرے پھلوں میں ممتاز ہے۔اس میں موجودسٹرس لیمو نوئیڈز جہاں کینسرکے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں وہی گردوں کے امراض اور پتھری بننے کے عمل میں بھی مددگا ر ثابت ہوتے ہیں۔ مالٹوں میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی جلد کو ڈھلکنے سے روکتا ہے ساتھ ہی جلد کے خلیات کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں۔ کینو ہی نہیں نارنگی کے چھلکے بھی جلد کی خوبصورتی کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔کینو کا رس چہرے کے داغ دھبے اور جھائیاں دورکرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

انار

انار کا شمار مہنگے اور سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے پھلوں میں ہوتا ہے ۔لیکن یہ پھل صحت کے ساتھ ساتھ نرم وملائم اور شفاف جلد کا ذریعہ بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ انار میں پونیسیک ایسڈ، الیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کے سیلز کو دوبارہ پیدا کرنا، جلد کا ڈھیلا پن ، سیاہ دھبے اور خشکی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو نمودار ہونے سے روکنےمیں بھی مدد دیتا ہے۔جلدی امراض کے ماہرین ہفتے میں ایک کپ انار کے دانے ہفتے لازمی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

پپیتا

پپیتا جلد کو تازہ ،دلکش اور چمکدار بنانے والے پھلوں میں سے ایک ہےجلد کی تازگی کے لیے پپیتے کے ماسک کا استعمال خواتین میں خاصا مقبول ہے۔غذائی ماہرین کا کہناہے کہ پپیتا جلد کو دلکش بنانے کے علاوہ بالوں کو بھی چمکدار بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

پپیتے میں موجود وٹامن اے اورپاپین نامی کچھ ایسے خصوصی انزائم پائے جاتے ہیں جوجلد کے مردہ خلیوں کودوبارہ سرگرم کردیتے ہیں جس سے جلد تازہ اور چمکدارلگنے لگتی ہے جب کہ یہ جلد کو خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

تازہ ترین