مردان (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس صدر امجد سلیم ایڈووکیٹ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری عالمگیر حمزہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں منظور پشتین کے پختون تحفظ موومنٹ کی پرزور مخالفت اور پاک فوج کی مکمل حمایت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ اور کہا گیا کہ بیرونی میڈیا پر پاک فوج کیخلاف اور منظور پشتین و پی ٹی ایم کے حق میں ہونے والے پرچار سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ پی ٹی ایم کے ساتھ غیر ملکی خصوصاً بھارت کا ہاتھ ہے۔ وکلاء اور عوام ملکی سالیمت اور پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔ آرمی چیف مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔