لاہور(خبر ایجنسی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیرقانونی شادی ہال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شادی ہالزکے نام پرغیرقانونی قبضے کی اجازت نہیں دینگے، عدالت تعین کرےگی کہ شادی ہال کیلئے کم ازکم کتنی جگہ ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ رجسٹری میں غیرقانونی شادی ہالزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کسی غیر قانونی شادی ہال کو نہیں رہنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود شادی ہالزکوریگولرائزکرنے کی سفارشات کا جائزہ لیں گے،شادی ہالزکے نام پرغیرقانونی قبضے کرکے پلازے کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت تعین کرےگی کہ شادی ہال کیلئے کم ازکم کتنی جگہ ہونی چاہیے۔