• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم عدلیہ مخالف تقاریرنشر کرنے پر پابندی

نواز، مریم عدلیہ مخالف تقاریرنشر کرنے پر پابندی

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریرکی نشریات پر عبوری پابندی لگا دی،لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پیمرا کو 15روز میں درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےعدالتی دائرہ اختیار کیخلاف نوازشریف کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اس امرکویقینی بنائیں کہ 15دن کےدوران توہین عدالت پرمبنی کوئی موادٹی وی چینلزپرنشرنہ ہو،عدلیہ مخالف تقاریرکی نشرواشاعت پرپابندی لگانےکیلئےایک درجن سے زائد درخواستیں دائر ہوئی تھیں۔

درخواستوں میں نوازشریف،مریم نواز،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوردیگرلیگی رہنماوں کوفریق بنایا گیاتھا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت کا حکم نامے میں یہ بھی کہنا ہے کہ عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کی خود سخت مانیٹرنگ کریں گے۔

تازہ ترین