• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر کا چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ کی برطرفی سے انکار

چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ(تصویر سوشل میڈیا)۔
 چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ(تصویر سوشل میڈیا)۔

برمنگھم میں میکابی تل ابیب کے شائقین پر پابندی کا معاملہ بدستور زیر بحث ہے اور ویسٹ مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنر سائمن فوسٹر نے چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ کو برطرف کرنے سے انکار کر دیا۔

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے خطاب میں چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

جبکہ سائمن فوسٹر کا کہنا ہے کہ چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ کے مستقبل پر غور کرنے سے قبل پارلیمانی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اسرائیلی کلب میکابی تل ابیب کے شائقین پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ویسٹ مڈلینڈ چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ معافی نے بھی مانگی تھی۔

کریگ گلفورڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ اے آئی کی طرف سے غلط ثبوت ملنے پر فیصلہ کیا، میکابی تل ابیب کا میچ گزشتہ برس نومبر میں آسٹن ولا کے خلاف برمنگھم میں کھیلا گیا تھا۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ فورس ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی اور چیف کانسٹیبل ذمہ دار ہیں۔

پولیس واچ ڈاگ کے جائزے میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پابندی کے فیصلے میں یہود دشمنی کا کردار نہیں، ہوم سیکریٹری کو نااہل چیف کانسٹیبل کو برطرف کرنے کے اختیار دینے کے منصوبے کا اعلان آج شبانہ محمود پارلیمنٹ میں کریں گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید