• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیبل ٹینس سپرلیگ شروع،کراچی ،اسلام آباد،راول اور لاہور کامیاب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں اسلام آباد کمانڈر، راول جگنی، لاہور استاد اور کراچی کرارے کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ لیگ کے پہلے روز اسلام آباد کمانڈر نے ملتان صوفیاکو 3-0 ، کراچی کرارے نے فیصل آباد شیردل کو 3-1 جبکہ راول جگنی نے پشاور دلاور کو 3-1 سے شکست دی ،لیگ میں ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں آٹھ مختلف ٹیموں کے مرد اور خواتین حصہ لے رہے ہیں۔ منگل کو سیمی فائنل صبح دس بجے اور فائنل شام چار بجے کھیلے جائیں گے۔
تازہ ترین