اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آئینی اداروں کیخلاف نعرے بازی کرنا ن لیگ کی روایت اور تربیت میں شامل نہیں،ریکارڈلاکردکھائیں ججز کیخلافنعرے لگائے گئے،نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کررہے تھے تب میڈیا میں ایک جمہوری لیڈر کی آواز بند کردی گئی،پوری قوم نے ٹیلی وژن سکرینوں پر اس زبان بندی کو نوٹس کیا، تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کے خلاف تاحیات پابندی تسلیم نہیں ،سپریم کورٹ میں فیصلہ کے دن پارٹی نمائندگی کے طور پر نہیں بلکہ بحیثیت پاکستانی کے طور پر گئی تھی،نواز شریف کے ساتھ بھی وہی ہوا جو پہلی17 منتخب وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا تھا،اب یہ روایت ختم ہونی چاہیے،ملک کو ایٹمی قوت بنانے ، سڑکوں اور موٹرویز کا جھال بچھانے اورسی پیک جیسے عظیم منصوبہ کی وجہ سے نا اہل قراردیا گیا، آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔