• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکشن22 کی موجودگی میں بروقت الیکشن ممکن نہیں، خورشید شاہ

سیکشن22 کی موجودگی میں بروقت الیکشن ممکن نہیں، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیکشن22 کی موجودگی میں بروقت الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن سیکشن 22 اور دیگر شقوں میں تضاد کا فوری جائزہ لے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قانون سازی نہ کی گئی توالیکشن کی قانونی حیثیت چیلنج ہوجائےگی، الیکشن قانون کاسقم دورنہ کیاگیاتوانتخابات کا بروقت انعقاد ممکن نہیں ہوگا، سیکشن 22 واضح ہے کہ حلقہ بندیوں کےبعد 120 دن چاہئیں، دوسری طرف اسمبلی کی مدت مکمل ہونےکے60دن کےاندر الیکشن ہوناہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگریکم جون کواسمبلی مدت پوری کرتی ہےتویکم اگست تک الیکشن ہونےہیں، الیکشن کےبروقت انعقاد کیلئےقومی اسمبلی کےاگلےاجلاس میں قانون سازی کرناہوگی۔

تازہ ترین