• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جونیئر ٹیبل ٹینس ٹیم مالدیپ پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیبل ٹینس ٹیم سائوتھ ایشین ہوپس جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپکے لئے مالدیپ پہنچ گئی ہےجو جمعہ سےشروع ہوگی۔ ایونٹ میں میزبان مالدیپ، پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سات رکنی قومی ٹیم میں انڈر -18 میں عبداللہ، فیضان اور سعاد جواد، انڈر-15 شاہ خان، حبیب اور امم خواجہ جبکہ انڈر- 14 ہوپس میں عمر شامل ہیں۔
تازہ ترین