عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے، جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔
رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو، ایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں، گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ حکمران احتساب میں نہیں، ختم نبوت کےخلاف چور دروازے سےکام کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نےکہا کہ ختم نبوت کے موقع پر مجھے اسمبلی میں ٹائم ملا اور میں نے تڑکا لگادیا اور ایسا لگایا کہ انہوں نے مجھ سےمعافیاں مانگیں۔