• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس،عدم حاضری پر مرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کوئٹہ (آن لائن) احتساب عدالت کوئٹہ میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس میں مرکزی ملزم کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی کیس کے مرکزی ملزم سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات علی ظہیر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے کیس میں نامزدسابق چیئرمین بی ڈی اے انور سعادات و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت کے دوران گواہ کا بیان قلمبنداور جرح مکمل کر لی گئی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین