لاہور(آئی این پی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ آج ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کریگا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ صاف پانی ،اسپتا لوں کی حالت زار، فضائی آلودگی،یونیورسٹیز کے وائس چا نسلرز کی تعیناتی سمیت دیگر کیسز کی سماعت کریگا۔ چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر پیش ہونگے۔جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ پنجاب میں 600سے زائد بچوں کے اغواء کی میڈیا رپورٹس پر لیے گئے نوٹس پر بھی سماعت کریگا جس کیلئے آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔