لاڑکانہ+جام شورو( بیورو رپورٹ /نامہ نگار) لاڑکانہ اورجامشورومیں ٹریفک حادثات میں4 افراد ہلاک اور7افرادزخمی ہو گئےتفصیلات کے مطابق لاڑکانہ :کے دو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ بنگل دیرو کے مقام پر پیش آیا جہاں رتو دیرو اور لاڑکانہ سے آنے والی کاریں آمنے سامنے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ دوسرا حادثہ تعلقہ تھانے کی حدود میں بائی پاس روڈ پر ہوا جس میں ایک خاتوں جاں بحق ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی خاتون ثمرین نے بیس روز قبل گھر سے فرار ہو کر شادی کی تھی اور پیر کی دوپہر ٹریفک حادثے میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گئی۔ ثمرین کے ورثا نے اس کے شوہر یار محمد مگسی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ثمرین کو قتل کیا ہے اور وہ حادثے میں ہلاک نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے ورثا کے بیان کے بعد متوفی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ جامشورو:کھانوٹ کے قریب انڈس ہائی وئے پر مسافر کوچ اور تیز رفتار کار میں تصادم ہونے کے نتیجے میں حضرت لعل شہباز قلندر کے زائرین ماڈل ٹاؤ ن کراچی کے باشندہ عبدالحق میمن اور اس کا بیٹا حسنین احمد میمن موقع پر ہیں جان بحق ہوگئے جبکہ حنا،محمد عیان ،ہرین ،محمد رحیم ،ارشاد حسین میمن ،زخمی ہوگئے حادثہ میں جا ں بحق ہونے والے افراد کی لاشین اور زخمیوں کو جام شورولیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں لایا گیاہے بتایا جاتاہے کہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی جبکہ حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں سوار تمام افراد قلندر لعل شہباز رح کی زیارت کرنے کے بعد واپس کراچی جارہے تھے اچانک کار کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث مسافر کوچ میں گھس گئی ۔