آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر2؍ربیع الثانی 1440ھ 10؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمرعطاء بندیال اورجسٹس منصورعلی شاہ پرمشتمل بنچ نے سینئرسول جج کی برطرفی کے خلاف دائرپٹیشن پر رجسٹرار پشاورہائی کورٹ سے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نےقیصرملک کی پٹیشن کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے بتایا کہ وہ سینئرسول جج تھے اور22سالہ ملازمت کی ہے مگرانہیں صرف زبانی باتوں پربرطرف کیاگیااور ان کیخلاف کوئی چارج شیٹ نہیں پیش کی گئی، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ ٹربیونل میں اپیل دائرکی ہے جس پرانہوں نے بتایا کہ نہ صرف اپیل دائرکی ہے بلکہ ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی دی ہے جس پرکوئی کارروائی نہیں ہوئی جس پرفاضل چیف جسٹس نے کہاکہ وہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے لئے لکھ دیتے ہیں اورریٹائرمنٹ کے بعد ان کالائسنس بھی بحال ہوجائے گا اوراس حوالے سے رجسٹرار پشاورہائیکورٹ سے جواب مانگ لیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں