• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر پولیس کا مختلف علاقوں میںاچانک سرچ آپریشن

سکھر(بیورو رپورٹ) پیر کے روز پولیس کی بھاری نفری نے سندھ ہائی کورٹ سکھر کی سیکیورٹی کے پیش نظر عمارت کے اطراف میں دوسو میٹر تک رہائشی علاقے میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کے ساتھ گھروں میں رہائش پذیر لوگوں، دکانداروں اور وہاں موجود متعلقہ اور غیر متعلقہ افراد کے مکمل کوائف حاصل کئے گئے، سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے مختلف گھروں سے ایک بندوق، ایک رپیٹر اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی ہیں، پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے بعد مالکان کے حوالے کردیا جائے گا۔
تازہ ترین