• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کو فروغ میں کے ایچ کا کردار مثبت ہے ،سراج درانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زہر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب منعقد ہوئی.جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج احمد درانی،وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ،ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے ڈاکٹر جنید علی شاہ ملٹی اسپورٹس منی ٹرف،کے ایچ اے ہاکی گراؤنڈ کے نئے نام ڈاکٹر جنید علی شاہ،اولمپیئن حنیف خان کی رونمائی کی.جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی گراؤنڈ کا نام تبدیل کرکے اولمپیئن عبدالوحید ,اولمپیئن سمیع اللہ کا نام رکھنے کا اعلان کیا.اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ کےایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور انکی ٹیم ہاکی کے فروغ کیلئے بہترین کام کررہی ہے.حکومتی سطح پر ہم ہر ممکن تعاون کریں گے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ نوجوان قیادت ہے.اپنی مدد آپ کے تحت بہترین کام کررہے ہیں.ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے کہا کہ کے ڈی اے نے قومی کھیل کے حوالے سے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین