• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونٹی کارلو ٹینس: نڈال اور گریگور نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

مونٹی کارلو (اے ایف پی)بلغارین ٹینس پلیئر گریگوردیمیتروف نے 2سیڈڈ یوڈ گوفن کو شکست دیکر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ان کی جیت کا سکور (7/5(7-6 6-4رہا، 26سالہ دیمیتروف اب فائنل فور میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کا سامنا کریں گے، ماضی میں دیمیتروف کو کلے کورٹ پر پریشانی کا سامنا رہا ہے وہ کبھی بھی فرنچ اوپن میں تیسرے رائونڈ سے آگے نہیں بڑھ پائے ہیں لیکن اس بار مونٹی کارلو کے کلے کورٹ میں انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گوفن کو زیر کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے 5سیڈآسٹرین حریف ڈومنیک تھیم پر 6-0اور2-6سے غلبہ پالیا، اسپنیش سٹار ریکارڈ 11ویں ٹرافی پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین