کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ فٹ بال میںاتوار کو کھیلے جانے والے میچوں میں واپڈا نے سوئی سدرن گیس کو ایک صفر سے جبکہ دوسرے میچ میں کے پی ٹی نے پی ڈبلیو ڈی کو 4-1 سے شکست دی۔ ملیر میں نیوی نے پی آئی اےکو 2-1 ہرایا۔ دریں اثناسندھ فٹ بال کے صدر اور ساف فٹ بال کے سینئر نائب صدر سید خادم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فٹ بال پر قائم جمود پی ایف ایف فٹ بال کے آغاز سے ختم ہوگیا ہے، ہم نے تین سال فٹ بال کی تباہ حالی سے سبق سیکھا ہے اور مخالفین کو فٹ بال ایک بار پھر عروج پر پہنچا کر دکھائیں گے، اس بات کا اظہار انہوں نے کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں چیلنج کپ فٹ بال کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایف ایف کے سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار خان لودھی، کے پی ٹی کے اسپورٹس انچارج بصیر عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔ سیکریٹری جنرل پی ایف ایف کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف نے نیشنل چیلنج کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے بھرپور محنت کی ہے ۔