کوئٹہ (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پریس ریلیز میں مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور دکانوں کی غیر قانونی الاٹ منٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کئی دہائیوں سے تعینات افسران اور ملازمین بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے کئی گناہ آمدن سے زیادہ اثاثوں کے مالک بن چکے ہیں جو ان کے عزیز واقارب کے نام پر ہیں معمولی تنخواہوں کے ملازمین کروڑوں روپے کے مکانات اور اثاثے بناچکے ہیںبغیر اشتہارات اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اپنے عزیز واقارب کو جس طرح نوازا جارہاہے وہ قابل گرفت اور باعث تشویش ہے مسلم لیگ (ن) بلوچستان ہرقسم کے غیرقانونی اقداما ت کی مخالفت اورمطالبہ کرتی ہے کہ کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔