• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ سکھر ،انٹر کے امتحانات آج سے ہونگے

سکھر(بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 24اپریل سے شروع ہورہے ہیں جو 5مئی تک جاری رہیں گے، امتحانات میں مجموعی طورپر 84ہزار 585 امیدوار حصہ لیں گے۔پری میڈیکل گروپ میں 39ہزار724 اور پری انجنیئرنگ گروپ میں 33ہزار 26 طلباء وطالبات حصہ لیں گے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ سکھر سید مجتبیٰ شاہ کے مطابق تعلیمی بورڈ کی جانب سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پری میڈیکل ، پری انجنیئرنگ سمیت تمام گروپس کے سالانہ امتحانات 24اپریل سے چار اضلاع سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز میں شروع ہوں گے، ان اضلاع میں امتحانات کیلئے110امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین