• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کمار ہیرانی رنبیر کپور کی اداکاری کے مداح بن گئے

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ کے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی اداکار عامر خان کے بعد اب رنبیر کپور کے بھی گن گانے لگے ہیں۔راج کمار ہیرانی کا شمار بولی وڈ کے شہرہ آفاق ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کیریئر کے آغاز سے اب تک کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔راجو ہیرانی کی بہترین فلموں میں منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس اور پی کے شامل ہیں۔ہدایت کار راجو ہیرانی اس وقت اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور فلم رواں سال 29 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔فلم کی ریلیز سے قبل راج کمار ہیرانی رنبیر کپور کی اداکاری کے فین ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار ہیرانی نے تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے رنبیر کپور سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب انہوں نے کہا کہ رنبیر ہمیشہ سے ہی سپر اسٹار ہے اور وہ ایک بہت اچھا اداکار ہے۔
تازہ ترین