12 برس کا لڑکا دکھنے والا 40 سالہ ’’ایج لیس‘‘ چینی اداکار
چین سے تعلق رکھنے والے ہو ژیانگ کو چین کا ایج لیس اداکار کہا جاتا ہے۔ 40 سالہ اداکار اپنی شکل و صورت اور سراپے کی وجہ سے بمشکل بارہ برس کے نظر آتے ہیں۔ اسی وجہ سے انھیں چین کا بینجمن بٹن بھی کہاجاتا ہے، کیونکہ طبی وجوہات کی بنا پر ان کی جسمانی نشوونما بچپن ہی میں رک گئی تھی۔