• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستان کی میزبانی کریگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں اس سال باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم انگلینڈ اور آئر لینڈ میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔ اکتوبر نومبر میں پاکستان متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی بھی میزبانی کرے گا۔ دسمبر میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا میں ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے اپنےہوم سیزن 19-2018 کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بینونی میں جنوبی افریقا انوٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔ پاکستان سے قبل زمبابوے اور بعد میں سری لنکا کی ٹیمیں بھی پروٹیز کے خلاف سیریز کھیلیں گے۔
تازہ ترین