• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لیونل میسی حریف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے بہت آگے

میسی اور رونالڈو کا مقابلہ فٹبال کے گرائونڈ، گولز کے ریکارڈ اور بہتر کارکردگی کے میدانوں میں تو ہوتا ہی رہتا ہے۔

معروف فرنچ اسپورٹس میگزین نے دونوں اسٹار فٹبالرز کا مقابلہ اس بار الگ ہی میدان میں کیا ہے یعنی کون زیادہ پیسے کماتا ہے؟

معاوضہ وصول کرنے کی فہرست میں لیونل میسی اپنے حریف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو مات دیتے ہوئے آگے نکل گئے ہیں اور سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے کھلاڑیوں میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

لیونل میسی حریف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے بہت آگے

میگزین نے بھاری بھر کم معاوضہ وصول کرنیوالے فٹبالرز کی سالانہ فہرست جاری کی، جس میں کارکردگی کے مطابق دنیا بھر کے پلیئرز کی رینکنگ کی گئی ہے۔

اس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے ارجنٹائن کے فٹبالر میسی نے کھیل کے میدان میں126 ملین یوروکی سیلری، بونسیز اور اشتہاری کمپنیوں سے کمائے۔

لیونل میسی حریف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے بہت آگے

فہرست میں دوسرے نمبر پر رونالڈو ہیں، جنہوں نے ایک سال کے دوران 87 اعشاریہ5 ملین یوروز سمیٹے،لسٹ میں تیسرا نمبر نیمار کا ہے جنہوں نے 81 اعشاریہ5 ملین یورو کمائے۔

تازہ ترین