• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔تمام ترقیاتی اسکیمات عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہیں ان کی بروقت تکمیل سے جہاں عوام کے مشکلات میں کمی ہوگی وہیں انہیں سہولیات بھی بہم مل سکیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ کے دورے کے موقع پر مختلف ترقیاتی اسکیمات اور لیویز لائن میں ضلعی افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سالانہ خطیر رقم ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کرتی ہے تاکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا جاسکے، اس سلسلے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے علاوہ ان منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی وقتاً فوقتاً مانیٹرنگ سے تکمیل اور معیار برقرار رہنے کے علاوہ لوگوں کے بھی ترقیاتی منصوبے کے بارے میں خدشات دور ہونگے۔ انہو ں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ اور اولیت دینا ضروری ہے ۔
تازہ ترین