اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیئرمین پاکستان زرعی ریسرچ کونسل ڈاکٹر یوسف ظفر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور مشترکہ کاوششوں اور تعلیم و ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے 19 ویں کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثروت این مرزانے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اس وقت یونیورسٹی میں 12000 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ وائس چانسلر نے شرکاء کو بتایا کہ اٹک سب کیمپس فیز تھری میں داخل ہو گیا ہے اور جلد ہی اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے 19ویں کانووکیشن میں3613 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ 74طلباء کو میڈلز سے نوازا گیا ۔