اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نابینا وکیل یوسف سلیم کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو نابینا وکیل کادوبارہ انٹرویو کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور کے رہائشی نابینا وکیل یوسف سلیم نے سول جج کے عہدے کیلئے امتحان دیا تھا جس میں کامیابی کے بعد وہ انٹرویو میں کامیاب نہ ہوسکے اور سلیکشن کمیٹی نے انہیں سول جج کے عہدے کیلئے مسترد کردیا تھا۔یوسف سلیم نے سلیکشن کمیٹی کی جانب مسترد کیے جانے کے بعد انکا انٹرویو دوبارہ لیے جانے کی اپیل کی تھی جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو یوسف سلیم کا دوبارہ انٹرویو کرنے کی ہدایت کردی۔