• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ: بس اورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر،6افراد جاں بحق

لیہ: بس اورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر،6افراد جاں بحق

لیہ میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا،ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 3بھائیوں سمیت 6افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پنجاب کے ضلع لیہ کے قصبہ شوکت آباد میں مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 6افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فتح پور کے قریب نواحی قصبہ شوکت آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا۔

بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں مزدوری کے لیے جانے والے 3سگے بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ادھر بہاولپور میں قومی شاہراہ پر اسپرٹ سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا، اسپرٹ سڑک پر پھیلنے لگا جس سے آتشزدگی کا خطرہ پیدا ہوگیا، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ٹینکر میں 58 ہزار لٹر اسپرٹ لوڈ تھا جو سڑک پر پھیل گیا ہے اور کسی بھی سانحے کا سبب بن سکتا ہے، ٹینکر شیخوپورہ سے کراچی جا رہا تھا۔

تازہ ترین