ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی کے تبادلے کی اطلاعات محض افواہیں ثابت ہوئیں۔میپکو ذرائع کے مطابق ان کے تبادلے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ انہوں نے 3ماہ قبل ایس ای کے عہدے کا چارج لے کر افسروں واہلکاروں کو میرٹ پر تمام کام کرنے کا حکم دیا تھا اور بڑی تعداد میں کرپٹ اور غفلت و لاپروائی کے مرتکب افسروں واہلکاروں کو معطل کیا ۔