گوادر(نمائندہ جنگ)گوادر میں تقریبا نو، دس ماہ سے جاری بحران کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، دوسری جانب چیک کیش نہ ہونے کی وجہ سے ٹینکرز مالکان نے ایک بار پھر احتجاج شروع کر دیا ہے،مسئلے کی سنگینی کے پیش نظر جے یو آئی گوادرنے آل پارٹیز کانفرس انعقاد کیا ہے، پانی کے بحران کے حوالے سے شرکاء نے تفصیلی گفتگو کی، اس موقع پر تمام پارٹیز کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام تر صورت حال پر نظر رکھے گی اور طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کرائے گی،اجلاس میں طے ہوا کہ سب سے پہلے جمعہ کی صبح دس بجے ملا فاضل چوک پر تمام پارٹیز کے بشمول داؤدی اتحاد کے تعاون سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور وہیں پر پیر کے روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دی جائے گی اور اس کے بعد پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔