• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انوشکا نے پہنیں ویرات کی شرٹس

ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ٹی شرٹس میں نظر آرہی ہیں، ایسا بے دھیانی میں ہوا یا جان بوجھ کر کیا گیا یہ تو معلوم نہیں مگر دونوں کے فینز نے تصاویر میں یکسانیت ضرور محسوس کرلی۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کا ایک ایسا سیلبرٹی جوڑا ہے جو کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں موجود رہتا ہے، دونوں شادی کے بعد سے مختلف حوالوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہے ہیں۔

ویرات انوشکا اکیلے ہوں یا کہیں ساتھ گھومنے جائیں دونوں ہی سوشل میڈیا پر پیار بھری تصویروں کے ذریعے اکثر ایک دوسرے سے پیار کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

انوشکا نے پہنیں ویرات کی شرٹس

ان دنوں سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی اپنے شوہر ویرات کوہلی کی جیسی ٹی شرٹس والی تصاویر وائرل ہیں۔

اس یکسانیت کو سوشل میڈیا پر موجود ویرات اور انوشکا کے فینز نے فوراً بھانپ هلیا اور دونوں کی ایک جیسی شرٹس والی تصاویر تلاش کر کے شیئر کر دیں اور یوں اس جوڑے کا ایک اور نیا انداز وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں انوشکا کالے رنگ کی ٹی شرٹ میں ایئر پورٹ پر نظر آئیں، ٹی شرٹ پرلفظ ’CARRE‘ تحریر تھا، جبکہ کچھ عرصہ قبل ایسی ہی کالی ٹی شرٹ میں ویرات کوہلی کو بھی دیکھا جاچکا ہے جب وہ بوٹنگ کر رہے تھے۔

اسی طرح کچھ ماہ قبل انوشکا ایک سفید ٹی شرٹ زیب تن کیے نظر آئیں جس پر انگریزی میں ’STATE OF MIND‘ لکھا ہوا تھا جبکہ اسی شرٹ میں ویرات کوہلی ایک کافی شاپ میں نظر آچکے ہیں۔

تازہ ترین