جس شخص کا دل گھبراہٹ میں مبتلا رہتا ہو اور اس کی وجہ سے انجانا خوف بھی دل میں پیدا ہو گیا ہو، یا جسے بلڈ پریشر کامرض لاحق ہو ،جس سے چھٹکارا نہ مل رہا ہو تو وہ اس درود کا کثرت سے ورد رکھے ،خصوصاً صبح و شام فجر و مغرب کی نماز کے بعد (۷۱) بار اس درود شریف کو پڑھ کر سینے پر پھونکے اور پانی پر دم کر کے پی لیا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ دل کو قوت و اطمینان نصیب ہو گا اورانجانا خوف ختم ہونے کے ساتھ ساتھ بلڈپریشر کے مرض سے بھی نجات مل جائے گی۔ وہ درود یہ ہے۔
’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الطَّاھِرِ الزَّکِیِّ صَلَاۃً تُحَلُّ بِھَاالْعُقَدُوَتُفَکُّ بِھَا الْکُرَبُ ‘‘
اے اللہ، محمد ﷺ پر رحمت نازل فرما، جو نبی امی اور طاہر و زکی ہیں، ایسی رحمت کہ اس کی برکت سے عقدے حل ہو جائیں اور پریشانیاں دور ہو جائیں۔
(ذَرِیْعَۃُ الوُصوُل الیٰ جناب الرَّسُولﷺ)