کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنکاک میں ہونے والے یوتھ اولمپک ایشین کوالیفائی رائونڈ میں پاکستانی یوتھ ٹیم نے جمعرات کو اپنے دونوں میچز جیت لئے، پاکستان نے کمبوڈیا کو20۔ 0 اور سنگاپور کو5۔ 0 سے ہرایا۔ حماد انجم نے کمبوڈیا کے خلاف چھ اور سنگاپور کے خلافدو گول اسکور کئے۔ پاکستان نے اپنے گروپ بی میں تین میںدو میچ جیت لئے۔ کمبوڈیا کے خلاف مرتضیٰ یعقوب ، ذوالقرنین، محسن خان نے تین، تین اور کپتان وقاص احمد نے چار گول اسکور کئے۔