• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ مسائل بہت پیچیدہ ہیں،آئی سی سی

کولکتہ ( جنگ نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ بورڈز کے آپسی مسائل بہت پیچیدہ ہیں۔ آئی سی سی کیک پانچ روزہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سب کے خواہش ہے کہ دونوں ممالک اگر باہمی سیریز کھیل سکیں تو بہت زبردست ہوگا لیکن یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہے، مجھے خدشہ ہے کہ اس کا حل متعلقہ بورڈز کی رضامندی سے کہیں زیادہ آگے جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2014 کے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی بورڈ پر 70 ملین ڈالر ہرجانے کا کیس دائر کررکھا ہے جس کی سماعت آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی اکتوبر میں کرے گی۔ لیکن بھارتی بورڈ اس معاہدے کو صرف ایک ’’اظہار دلچسپی‘‘ کا خط قرار دیتا ہے۔ پی سی بی کے مطابق دونوں ممالک میں 2015 سے 2023 تک چھ باہمی سیریز کھیلنا تھیں۔ جس پر بھارتی بورڈ نے عمل نہیں کیا۔ تاہم بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستانی حکام جس دستاویز کی بات کرتے ہیں وہ خط تھا معاہدہ نہیں، وہ اس خط کو لیے بیٹھے ہیں لیکن میں انہیں قصوروار نہیں سمجھتا،کیونکہ انہیں اندورن ملک کافی دبائو کا سامنا ہے۔
تازہ ترین