• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری کے بعد قوالی کی بقا کیلئے جدوجہد

امجد صابری کے بعد قوالی کی بقا کیلئے جدوجہد

کراچی(اے ایف پی) پاکستان کے نامور قوال امجد صابری کے کراچی میں قتل کو تقریباً 2سال گزر نے کے بعد آج صوفی ازم سے وابستہ میوزک’’قوالی‘‘ اپنی بقا کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ اس سلسلےمیں غیر ملکی خبررساں ادارےسے گفتگو میں ایک صحافی اور میوزیشن علی راج(جنہوں نے صابری کے ماتحت پڑھا )نے کہاکہ امجد صابری عوام کا’’ راک اسٹار‘‘ تھا۔ امجد صابری کے بھائی طلحہ کا کہناتھاکہ وہ ابھی بھی صدمے سے دوچار ہیں، انہوں نے کہاکہ حملہ آور قوالی سے کیوں نفرت کرتے ہیں، انہیں میوزک سے کیا نفرت ہے؟ ایک گلوکار ہاشم علی کا کہناتھاکہ اچھے پرانے وقتوں میں ایک غریب آدمی بھی قوالی کا اہتمام کرلیاکرتاتھا، وہ ماضی میں قوالی کے کئی پروگرامات کا حصہ بن چکے ہیں تاہم اب 4 سے5پروگرامات ہی کر پاتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلام کے حوالےسے بڑھتی ہوئی عالمی تشریحات کے دوران قوالی کی مقبولیت میں کمی آئی اور پاکستان کے مسلمان برصغیر کی اتحاد پسندانہ مذہبی روایات کوتیزی سے چھوڑ کرمشرق وسطیٰ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین