• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن ملتان چاہ تھلہ والا میں غیر قانونی پختہ تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرسکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان چاہ تھلہ والا میں غیر قانونی پختہ تعمیرات کے خلاف کاروائی نہ کرسکی ہے ، چاہ تھلہ والا کے رہائشیوں نے از خود غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کیلئے 3دن کا وقت مانگ لیا ،بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریری طور پر تجاوزات کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین