• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک جاوید اقبال اوجلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے، استحصال کرنے اور حقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ مل کر علیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کی ہوئ ہے اس لیے وکلاء مکمل ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے۔
تازہ ترین