کراچی (اسٹاف رپورٹر)طلحہٰ سہیل نے عباس سرور کو شکست دیکر انڈر 17 رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب جمعرات کو ہوگی۔ بوائز انڈر 17 کے فائنل میں سخت مقابلہ رہا جس میں طلحہٰ نے 6-4 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ انڈر15 کے سیمی فائنل میں مورو سے تعلق رکھنے والے نور مصطفی نے خیرپور کے شہزادہ مبین کو 7-5 اور 6-3 سے زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ لیڈیز مقابلوں میں عائشہ یوسف نے نومی طارق، اقصیٰ نے تحریم یوسف اور سیدہ ایرج بتول نے عائشہ کو شکست دی۔