• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا نے ملتان کی یو سیز میں ڈیتھ، برتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے لئے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نادرا نے پاکستان بھر میں سب سے پہلے ملتان کی یونین کونسلوں میں ڈیتھ، برتھ اور میرج سرٹیفکیٹ کے لئے نیا سافٹ ویئر متعارف کروادیا ہے۔ اس سافٹ ویئر میں جو کاغذ استعمال ہو گا وہ اب بیرون ملک سے منگوانے کی بجائے پاکستان میں دستیاب کاغذ استعمال ہو گا، سرٹیفکیٹ پر قائداعظم کی تصویر نمایاں ہو گی۔ سافٹ ویئر کے ذریعے بننے والے سرٹیفکیٹس پر خفیہ کوڈ کا نشان ہو گا جو سائل اپنے موبائل پر بھی باآسانی ویب سائٹ پر جا کر اپنا بائیوڈیٹا چیک کر سکتا ہے۔ ملتان میں یہ نیا سافٹ ویئر یونین کونسل 41 میں انسٹال کیا گیا ہے۔ چیئرمین یوسی چودھری عبدالستار نے گزشتہ روز سب سے پہلے برتھ سرٹیفکیٹ نکال کر اس کا افتتاح کیا ۔
تازہ ترین