• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن وگردونواح میں منشیات کے کاروبار کا نوٹس لیاجائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے سینئر نائب صدر وضلعی چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی نے چمن شہر اور مضافات میں منشیات کے درجنوں محفوظ  ٹھکانوں کو نوجوانوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چمن شہر میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر ہے اور ضلعی انتظامیہ خاموش ہے روزانہ کی بنیاد پر نوجوان منشیات میں مبتلا ہورہے ہیں اب منشیات میں مبتلا افراد کی تعداد سیکڑوں تک پہنچ چکی ہے اس گھنائونے کاروبارکرنے والے بغیر خوف وخطر کاروبار کررہے ہیں جسکی وجہ سے شہر میں امن وامان کوتباہ کردیاگیاہے۔
تازہ ترین