• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹنگ ہو یا فیئرنس کریم گھر میں بنائیں، فیئرنس بڑھائیں

وائٹنگ ہو یا فیئرنس کریم گھر میں بنائیں، فیئرنس بڑھائیں

خوبصورت نظر آناانسان کی فطرت میں ہے ، اسی لیے ہم دوسروں میں خود کو نمایاں کرنے کیلئے بہت جتن کرتے ہیں اور اس مقصد کیلئے بہت سی چیزیں خریدتے ہیں، جن میں جلد پر استعمال کی جانے والی کریمیں بھی ہوتی ہیں اور ہم میںسے اکثر لوگ گھر کے اپنے نسخے اور فارمولے بھی استعمال کرتے ہیں۔ اسی لیے اس بارے میں لوگوں کی مہنگی کریموں کے لیے نہیں بلکہ سستی اور اچھی جلد کی خوبصورتی کی کریموں کی بات کرنے جا رہے ہیں، ہم خوبصورت جلد کے لیے کریموں کا سستا اور گھر پر تیار کیا جانے والا فارمولا آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔ مندرجہ ذیل مکس کریم فارمولا ہر عمر کے لوگوں کی جلد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور مردوں اور عورتوں کے لئے یکساں طور پر مؤثر ہے۔

وائٹننگ کریم فارمولہ کے لیے اجزا

اسٹرابیری 6 عدد

عرق گلاب - 1 کپ

بادام پاؤڈر - 4 چمچ

دہی - 4 چمچ

چنبیلی کے پھول (گل ِ یاسمین) - 4 چمچ

ابٹن پاؤڈر ubtan powder- 4 tsp

ملتانی مٹی - 4 چمچ

میگنیشیئم ascorbyl فاسفیٹ - مٹر کے برابر 6 چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں

تیاری کا طریقہ

ایک blender میں عرق گلاب ، دہی، بادام پاؤڈر، ابٹن پاؤڈر، چنبیلی کے پھول اور ملتانی مٹی کو شامل کریں اور اچھی طرح ان اجزاء کا مرکب بنا لیں۔اب اس مرکب میںا سٹرابیری اور میگنیشیم ascorbyl فاسفیٹ شامل کریں اور پھر سے گھول کر ایک کپ میں اس مرکب کو شامل کریں اور اس کو گاڑھابننے کے لئے فریج یا میںیا باہر رکھ دیں۔ کریم بہت زیادہ گاڑہی ہو جاتی ہے تو پھر آپ کو تھوڑی دیر باہر رکھ کر آسانی سے پگھلا سکتے ہیں۔

فیئرنیس کریم فارمولا مکس کرنے کا طریقہ

آج ہم چند ہفتوں کے اندر اندر آپ کی رنگت کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لئے ایک مؤثر کریم فارمولا بنانے کے لئے آسان طریقہ بتانے جا رہے ہیں۔کوئی بھی اپنی پسندیدہ فیئرنیس کریم یا کریمیںمارکیٹ سے خرید لیں جس میں آپ اپنے اجزاء شامل کرلیں:

ایک کٹوری لے لیں اور اس میں تمام کریموں کو مکس کر لیں سوائے کیپسولوں کے ،پانچ سے سات منٹ تک کریموں کو مکس کریں اور اس میں وٹامن سی کے دو کیپسول ڈال لیں اور دوبارہ دو منٹ تک مکس کرتے رہیں۔ آپکی کریم تیار ہے اب اسے کسی ڈبیہ یا کسی شیشے کےبرتن میں بند کرکے فریج میں رکھ لیں۔ جب استعمال کرنا ہو تو اسےچمچ کی مدد سے نکال لیں۔

رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں چہرے کو کسی اچھے صابن سے دھو کر خشک کر لیں اور کریم کا چہرے پر لیپ کر کے ہلکا ہلکا مساج کریں صرف ایک ہفتے کے استعمال سے آپکے چہرے کی رنگت میں فرق محسوس ہو گا۔

تازہ ترین