مردان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں ایک شخص نے ن لیگ کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف ٹوپی اچھال دی۔
مردان میں مسلم لیگ (ن) کے ہونے والے جلسہ عام کے اختتام پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دے رہے تھے کہ ایک شخص کی جانب سے ٹوپی ان کی طرف اچھالی گئی۔
شہباز شریف پھینکی گئی ٹوپی کو نظر انداز کرتے ہوئے اسٹیج سے اتر کر چلے گئے لیکن ٹوپی پھینکنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کے اغواء اور عدم بازیابی کے خلاف احتجاجاً یہ عمل کیا۔
ٹیکسلا کے رہائشی ہارون نامی شخص کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو بیٹی کی بازیابی کیلئے درخواست دینا چاہتا تھا لیکن سیکورٹی عملے نے شہباز شریف تک پہنچنے نہیں دیا۔
انہوں نے شکایت کی کہ 4 اپریل کو ان کی 17 سالہ بیٹی ٹیکسلا کے ایک مدرسہ سے اغوا ہوئی اور ملزم کی گرفتاری کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہوئی۔