اسلام آباد(این این آئی ) حکومت پاکستان نے سری لنکا کی درخواست پر گوتم بدھا کے پاکستان میں موجود تبرکات سری لنکا حکومت کے حوالے کردئیے جنہیں گوتم بدھا کے یوم پیدائش کی سالانہ مذہبی تقریبات کے موقع پر عوام کی زیارت کے لئے ہفتہ کواسلام آباد ہوائی اڈے سے طیارے کے ذریعے سری لنکا بھجوایاگیا۔
حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی نے یہ تبرکات سری لنکا کے ہائی کمشنر جنرل (ر) جے ناتھ سی پی کوٹاگوداگیج کے حوالے کئے۔
تبرکات سری لنکا حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب قبل ازیں منعقد ہوئی۔