حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین نے عملے کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے اوراس کی ویڈیو بنانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اورپروگرام کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے نے سماجی رہنما خاتون کو آفس میں بند کرکے اس کی وڈیو بنائی، انہوں نے کہا کہ عملہبیوہ خواتین سے بدتمیزی کرتاہے جس کاافسران نوٹس نہیں لیتے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو ملنے والے چند ہزاروں روپے میں سے بھی رشوت خور عملہ 500سے ایک ہزار روپے مبینہ طورپر وصول کرتاہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عملے کے خلاف کاروائی کرکے ملوث افراد کو گرفتار اور ملازمت سے برطرف کیاجائے۔