• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ ہاکی ٹائٹل بھارت نے جیت لیا، پاکستان کی چھٹی پوزیشن

یوتھ ہاکی ٹائٹل بھارت نے جیت لیا، پاکستان کی چھٹی پوزیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت نے ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 2-1سے شکست دے کر بنکاک میں کھیلا جانے والا یوتھ اولمپک ایشین کوالیفائی رائونڈ جیت لیا، اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، دونوں ٹیموں نے رواں سال 6 سے18 اکتوبر تک بیونس آئرس ارجنٹائن میں ہونے والے یوتھ اولمپک گیمز کے لئے رسائی حاصل کرلی۔ اتوار کو بھارت اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل مقررہ وقت تک چار چار گول سے برابر رہا تھا۔ پاکستان نے ایونٹ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ پانچویں پوزیشن کے میچ میں اسے جاپان کے ہاتھوں7-5سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی طرف سے مرتضی یعقوب نے دو جبکہ ذوالقرنین، محمد وقاص اور محسن خان نے ایک ایک گول کیا جبکہ جاپان کی طرف سے جون نکہانا نے3 گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا، میچ کے اختتام سے 2 منٹ قبل دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پانچ، پانچ گول سے برابر تھا تاہم آخری دو منٹ میں جاپان کے کھلاڑیوں نے مزید 2 گول کرکے پاکستان کو ہرا دیا، بنگلہ دیش نے کوریا کو5- 4 سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان مرتضیٰ یعقوب13گول کے ساتھ کوالیفائی رائونڈ کے ٹاپ اسکورر رہے۔

تازہ ترین