ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عمر لودھی نے دو سب ڈویژنل افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے اور ملتان سرکل سے ریلیو کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ایس ڈی او نیو ملتان تاج محمود قمر کو عہدے سے ہٹا کر ملتان سرکل سے باہر کردیا گیا ہے۔ ایس ڈی او شاہ رکن عالم چوہدری تنویر اختر کو ایس ڈی او نیو ملتان کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ایس ڈی او شجاع آباد سیف اللہ گل کو ہٹا کر ان کی جگہ ایس ڈی او سکندرآباد اظہار الحق کو چارج دے دیا گیا ہے۔ احکامات میں ریلیو کرنےکی وجوہات ناقص کارکردگی ، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنا، لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے اہداف حاصل نہ کرنا بتایا گیا ہے۔ احکامات میں چیف انجینئر کسٹمر سروسزڈائریکٹر سے درخواست کی گئی ہے کہ ان ایس ڈی اوز کو معطل کرکےان کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے۔