• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، اضلاع کے انتخاب غیر قانونی ہے،کلبوں کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن سے الحاق شدہ کلبوں کے نمائندوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے کرائے جانے والے چھ اضلاع کے غیر قانونی الیکشن کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کے وہ کراچی میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے کی کوشش کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نامزد سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن مبشر مختار، انٹرنیشنل جان محمّد اور ارشاد حیدر سمیت دیگر تمام کلبوں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ چند لوگ ہاکی ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کے لئے پی ایچ ایف کے احکامات اور قوانین کی دھجیا ں اڑا رہے ہیں۔ دریں اثناء مبشر مختار نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اپیل کی ہے کہ عدم اعتماد کے بعد کے ایچ اے کے سکریٹری کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے کلبوں کی اسکروٹنی کا جو طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا کراچی کے کلبوں نے اس پر پوری طرح عمل کیا لہذاپی ایچ ایف ان کلبوں کی جانب سے کئے جانے والے عدم اعتماد کو تسلیم کرے۔
تازہ ترین